شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال، مجموعی طور پر 615 افراد ریسکیو، ریسکیو آپریشنز تاحال جاری،شانگلہ میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث شانگلہ کے مختلف علاقوں میں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا،جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔الپوری،کروڑہ،چکیسراور پورن میں پھنسے ہوے 615 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے۔ریسکیو اہلکاروں نے حفاظتی جیکٹس اور دیگر جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالا۔ کئی مقامات پر پانی کی سطح اور بہاؤ کی شدت کے باعث آپریشن انتہائی مشکل رہا، تاہم ریسکیو ٹیموں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی سے تمام افراد کو بحفاظت نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔اس اپریشن میں 95 تک ریسکیو اہلکاروں نے مجموعی طور پر حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان,ایمرجنسی آفیسر خان محمد اور خود موقع پر موجود ہو کر تمام تر اپریشن کی نگرانی خود کی۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مسلسل امدادی کاروایوں میں موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ سیلابی پانی کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً 1122 پر کال کریں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے