سخاکوٹ (مانند نیوز) درگئی بار ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں اور وکلاء برادری کا درگئی بار ایسوسی ایشن کے صدر شہید خالد خٹک کے قبر پر حاضری۔مرحوم کے قبر پر پھول چڑھائے اور انکے بلند درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی۔اس موقع پردرگئی بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری موسیٰ خان ایڈوکیٹ، نائب صدرباسط افضل ایڈوکیٹ، جائنٹ سیکرٹری فضل حق ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری عدنان خان ایڈوکیٹ، لائبررین سیکرٹری پیر الیاس خان ایڈوکیٹ سمیت حامد علی ایڈوکیٹ، صفدر عباس ایڈوکیٹ، فضل احمدایڈوکیٹ، غفار گل ایڈوکیٹ، زین العابدین ایڈوکیٹ سمیت شہید خالد خان خٹک ایڈوکیٹ کے بھائی ڈاکٹر ماجد خان، رشیداحمدقاضی اور خاندان کے دیگر افراد دوست واحباب کثیرتعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر درگئی بار ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں اور دیگر وکلاء نے مطالبہ کیا کہ خالد خان ختک ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل میں ملوث نامعلوم ملزمان کوجلدازجلدگرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے انہوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روزوکلاء کو قتل کیا جارہا ہے لہذا وکلاء برادری کوتحفظ فراہم کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے