بریکوٹ (ریاض احمد) متاثر بچاؤ مہم شروع کی جائے تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں، خصوصاً گورتئی، ابوہا کوٹہ اور ارد گرد کے دیہات میں ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق بچے، خواتین اور بزرگ بڑی تعداد میں اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں،جبکہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد متاثرہ خاندان انتہائی غریب ہیں اور وہ اپنے علاج کے لیے پرائیویٹ ڈاکٹروں یاہسپتالوں کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سوات سے پرزور اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری ڈینگی سپرے مہم شروع کی جائے تاکہ مزید جانی نقصان اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور محکمہ صحت نے فوری ایکشن نہ لیاتو آنے والے دنوں میں صورتحال سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے۔گورتئی، ابوہا کوٹہ اور ارد گرد کے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کنٹرول مہم چلائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے