باجوڑ (مانند‌نیوز)ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام قائم ٹریفک ڈرائیونگ سکول باجوڑ میں دسواں بیچ کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کرکے فارغ کردیا گیا۔ بیچ میں شامل شرکاء کو ٹریفک قوانین، عملی ڈرائیونگ، گاڑی کی بنیادی مرمت اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے جامع تربیت فراہم کی گئی۔تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر سکول انچارج نے فارغ التحصیل شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ کے بنیادی اصولوں اور ٹریفک قوانین سے آگاہی حادثات کی روک تھام اور محفوظ ڈرائیونگ کیلئے نہایت ضروری ہے۔ ٹریفک ڈرائیونگ سکول کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا اور انہیں ایک ذمہ دار ڈرائیور بننے کے قابل بنانا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ڈرائیونگ سکول کا مقصد صرف لائسنس دینا نہیں بلکہ باشعور، محتاط اور قانون کا پابند ڈرائیور تیار کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ پولیس ٹریفک کے نظام میں بہتری اور عوام کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے