لوئر چترال (مانند‌نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ریاض احمد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ چترال بازار کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جنرل سٹورز، پولٹری شاپس، اور ہول سیل ڈیلرز کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے آٹا، چینی، چاول، اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران گرانفروشی، کم وزن روٹی، اور عارضی تجاوزات کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔ سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، گرانفروشی، کم وزن روٹی، اور عارضی تجاوزات جیسے خلاف ورزیوں پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ کئی دکانداروں کو گرفتار کر کے ان کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد ضیاء نے گرمچشم بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ہول سیل ڈیلرز، جنرل سٹورز، ڈیری شاپس، پولٹری شاپس، ہوٹلز، سبزی فروشوں، بیکریز اور دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران گرانفروشی، کم وزن روٹی، عارضی تجاوزات، ناقص صفائی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے