اسلام آباد (مانند نیوز)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اسلام آباد میں امام بارگاہ پر خودکش حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں طارق جمیل نے کہا کہ پہلے بلوچستان میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ اور کل اسلام آباد میں مسجد پر حملہ، یہ سب ہمارے ملک کے لیے نہایت دردناک سانحات ہیں۔

طارق جمیل نے کہا کہ بے گناہ جانوں کا ضیاع انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے، زخمیوں کو شفاء عطا فرمائے۔

اسلام آباد دھماکا: پشاور میں خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپا، 2 بھائی، خاتون گرفتار

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد اور امام بارگاہ کے اندر گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے۔

نماز جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑا لیا، دہشت گرد پر رضاکاروں نے فائرنگ کی، گولی ران میں لگی وہ گر پڑا، ساتھی نے فائر کھولا تو دہشت گرد پھر کھڑا ہوا اور گیٹ سے مسجد کے صحن میں گھس گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پہلی رکعت کے سجدے میں جاتے ہی دھماکا ہوا، ایک حملہ آور فرار ہوگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے