وانا (مانند نیوز ) جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے باہمی تعاون سے جنوبی وزیرستان لوئر میں نوجوانوں اور خواتین کے لیے اہم فنی تربیتی پروگرامز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں مقامی حکومت کے افسران کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے پروگرام کے تحت تحصیل چیئرمین مولانا صالح وزیر اور تحصیل کونسل وانا کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں اور خواتین کو جدید ہنر سے آراستہ کر کے انہیں باعزت روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت نوجوانوں کو ای کامرس اور فری لانسنگ جیسے جدید ڈیجیٹل شعبوں میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے معاشی خودمختاری حاصل کر سکیں۔ اسی طرح خواتین کو ٹیلرنگ (سلائی کڑھائی) کی پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی تاکہ وہ گھریلو سطح پر بھی روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ جبکہ خواتین کو سلائی مشینیں فراہم کی جائیں گی، جس سے انہیں عملی طور پر اپنا روزگار شروع کرنے میں مدد ملے گی۔مزید برآں اس منصوبے کے ساتھ معاشرے کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے لیے انسدادِ منشیات آگاہی مہم (اینٹی ڈرگ کیمپین) بھی شروع کی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا اور ایک صحت مند، باشعور اور ہنر مند معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینا ہے۔علاقے کے سماجی اور تعلیمی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کے منصوبے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں بلکہ معاشرتی استحکام اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے