پشاور( مانندنیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان مسعود احمد بنگش نے بہترین کارکردگی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور میرٹ کی بنیاد پر سب انسپکٹر حسین اکبر خان کو ایس ایچ او تھانہ چھانونہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ جبر تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کو پولیس فورس کے اندر ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ایس ایچ او حسین اکبر خان ایک بہادر، فرض شناس اور عوام دوست پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنے سابقہ فرائض کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ درپیش چیلنجز کا جوانمردی اور حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انسداد جرائم، قیام امن اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسین اکبر خان ہمیشہ اپنے اہداف کے حصول کیلئے بھرپور محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔ ان کی نئی تعیناتی سے تھانہ جبر کے علاقے میں جرائم کی روک تھام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم کریں گے اور عوام کو بہتر پولیس خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے