پنجاب (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین کا کام صرف گھر کے کام نہیں، عورت وزیر اعلیٰ بن سکتی ہے اور وزیر اعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔

لاہور میں کھیلتا پنجاب گیمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عورت ملک، صوبہ، پارلیمنٹ، وزارت، انسداد دہشتگردی اور پولیس کا شعبہ بھی چلا سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ بنا رہے ہیں، صوبے میں خواتین کیخلاف جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، لڑکیاں کبڈی، ٹینس، ہاکی، فٹبال، کرکٹ، کراٹے، سوئمنگ سمیت ہر کھیل، کھیل سکتی ہیں۔

پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بیٹیوں نے جس طرح میرا استقبال کیا اس پر شکریہ ادا کرتی ہوں، وزیر کھیل اور وزارت کھیل کو شاباش، بچوں کو موبائل اسکرین سے ہٹا کر میدان میں لائے، 3 ہزار سے زیادہ پنک گیمز کے شرکاء ہر تحصیل سے جیت کر یہاں آئے ہیں، کوئی کہے کہ خواتین کا کام گھر سے باہر نکلنا نہیں، اس پر کان مت دھرنا، خواتین گھر کا کام بھی کرتی ہیں اور باہر سے بھی جیت کر آتی ہیں، ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔

’مجھے آپ کی سلامتی کی پرواہ ہے‘، مریم نواز کا شہری سے مکالمہ

مریم نواز نے کہا کہ آپ کو چیلنجز کا سامنا ہو تو گھبرانا نہیں، آپ کی وزیر اعلیٰ ساتھ ہوگی، چاہتی ہوں بیٹیاں کھیل کے مقابلوں میں بیٹوں کو ٹف ٹائم دیں، تمام شرکاء کو 2 کروڑ روپے بطور انعام دے رہی ہوں، ہونہار اسکالر شپس میں 60 فیصد اسکالرشپ جیتنے والی لڑکیاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، رواں سال اسپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا، میرا کام سڑکیں بنانا، ٹرانسپورٹ، اسپتال بنانا نہیں، میں وہ بھی کر رہی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوریوں نے بسنت کے تین دنوں میں قانون کو فالو کرنے کے ریکارڈ قائم کیے، بسنت کے دوران ایک ایسی موٹر سائیکل نظر نہیں آئی جس نے راڈ نہ لگائی ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے