اسلام آباد (مانند نیوز)رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کی سائنسی پیشگوئی سامنے آئی ہے، یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے کراچی سے سپارکو ترجمان کے مطابق نیا چاند 17 فروری 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجکر1 منٹ پر پیدا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق 18 فروری 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا وقت متوقع ہے۔

اسپارکو ترجمان نے کہا فلکیاتی اعداد و شمارکے مطابق 18 فروری 2026 کی شام آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے