بریکوٹ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ سوات میں ڈاکٹر فخری عالم کی بطور ڈی ڈی ایچ او تعیناتی، محکمہ صحت کے لیے خوش آئند قدم۔ جاوید اللہ خانڈسٹرکٹ سوات میں ڈاکٹر فخری عالم کی بطور ڈسٹرکٹ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر تعیناتی اور چارج سنبھالنے پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر قائم مقام DHO سوات کی حیثیت سے ڈاکٹر فخری عالم کی قیادت، رہنمائی اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی سرپرستی میں محکمہ صحت ڈسٹرکٹ سوات ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ڈاکٹر فخری عالم کی قیادت میں Allied Health Professionals کے مسائل کے حل، فرسٹ ایڈ کلینکس کی بہتری، سروس اسٹرکچر کی مضبوطی اور عوامی صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔اس موقع پر جاوید اللہ خان جنرل سیکرٹری پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات اور سینیئر نائب صدر کوآرڈینیشن آلائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان کی تنظیم اور پوری ٹیم آلائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن ضلع سوات کے پلیٹ فارم سے محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی اشتراک سے ضلع سوات میں صحت کے نظام کو مزید فعال، منظم اور مثالی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے