پشاور(مانند نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رقیہ نواز خان کا مردان سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران نہایت جانفشانی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض سرانجام دیے اور شہریوں کو معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔رقیہ نواز خان نے مردان میں تعیناتی کے دوران ناقص اور مضرِ صحت اشیائے خوردونوش کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ انہوں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں، مختلف فیکٹریوں، ہوٹلوں، بیکریوں اور دکانوں کا معائنہ کیا، صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے اور کئی مراکز کو سیل بھی کیا۔ ان کی قیادت میں خصوصی ٹیموں نے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی نگرانی کی جس سے ملاوٹ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے حلال فوڈ کے معیار کو برقرار رکھنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک مؤثر نظام بھی متعارف کروایا۔ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جاتی اور نتائج سے سائلین کو آگاہ کیا جاتا تھا۔ ان کی نگرانی میں آگاہی مہمات بھی چلائی گئیں جن کے ذریعے تاجروں اور عوام کو فوڈ سیفٹی قوانین سے متعلق شعور دیا گیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے رقیہ نواز خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دباؤ اور سفارش کو خاطر میں لائے بغیر قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ تاجر برادری کے سنجیدہ حلقوں نے بھی ان کے اقدامات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سخت مگر منصفانہ پالیسیوں سے کاروباری ماحول بہتر ہوا اور معیاری خوراک کی فراہمی کو فروغ ملا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مردان ایک ایماندار، باصلاحیت اور نڈر خاتون آفیسر سے محروم ہو گیا ہے، تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ جہاں بھی تعینات ہوں گی، اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے