کراچی (مانند نیوز) موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ڈپریشن مزید شدت اختیار کر کے ڈیپ ڈپریشن بن چکا، 2 اگست تک سندھ کے اکثر علاقوں میں بارش کا آغاز ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 جولائی کو سسٹم کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ کی صورت میں سندھ کے قریب پہنچ سکتا ہے، سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان موجود ہے، حیدرآباد میں بھی اس دوران تیز بارش ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سسٹم کچھ کے راستے بحیرہ عرب میں آکر رک جاتا ہے تو کراچی میں اچھی بارش کا امکان ہوگا، سسٹم کے ملک کے بالائی علاقوں کی جانب جانے سے کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 یا 8 اگست کے قریب بھی ایک سسٹم ملک کو متاثر کرسکتا ہے، یہ سسٹم مضبوط ہوگا اور سندھ پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے