کویت (مانند نیوز) کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 سے 29 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

کویتی وزیر خارجہ کا دورہ دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔ پاکستان اور کویت باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے