ایران (مانند نیوز) نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ملک کی گیس کی پیداوار کی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے دوران ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ایران کی قدرتی گیس کی پیداوار میں تقریباً 23 کروڑ (230 ملین) مکعب میٹر یومیہ صلاحیت متاثر ہوئی۔
واضح رہے کہ ایران نے رواں سال اپریل میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے ہونے والی تباہی پر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والی اس جنگ کے بعد ایران کو براہِ راست اور بالواسطہ طور پر تقریباً 270 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔