ہنگو(مانند نیوز)ایس پی آپریشن ہنگو ارشد خان نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائن ہنگو کا دورہ کیا، پولیس دستے کی جانب سے شاندار سلامی، یادگارِ شہداء پر حاضری ہنگو ایس پی آپریشن ارشد خان نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائن ہنگو کا دورہ کیا، جہاں ریزرو انسپکٹر سعید خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ریزرو انسپکٹر سعید خان نے ایس پی آپریشن ارشد خان کو پولیس لائن کے مختلف شعبہ جات کے انچارجان، بشمول ایم ٹی او،کوت، جنرل گودام، وردی گودام، میس منیجر اور محرر لائن، سے تعارف کرایا۔پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ایس پی آپریشن ارشد خان کو شاندار سلامی پیش کی۔بعد ازاں ایس پی آپریشن ارشد خان نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر شہداء پولیس کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔