جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ہلال احمر پاکستان مرج اضلاع کے زیر اہتمام جمرود پریس کلب ممبر صحافیوں کے لئے بارودی سرنگوں اور دیگر دھماکہ خیز مواد کے خطرات سے آگاہی مہم سیشن کا انعقاد کیا گی جسکا مقصد علاقے میں دہشت گردی کے دوران چھپائے گئے یا سیکیورٹی فورسز کے جانب سے سیکیورٹی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر چھپائے گئے بارودی سرنگوں کے حوالے سے آگاہی دینا تھا تاکہ صحافی اس حوالے سے معاشرے میں آگاہی پھیلائے اور زیر زمین چھپائے گئے بارودی مواد سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے عوام کو آگاہ کریں تاکہ زیر زمین مائنز اور بارودی مواد سے مزید لوگ معذور یا جاں بحق نہ ہو۔عوام کو چاہیئے کہ اپنے گھر میں خواتین اور بچوں کو آگاہی دے کہ گھر سے باہر کسی بھی قسم لوہے وغیرہ یا ایسے اشیاء کو بلکل بھی ہاتھ نہ لگائے کہ جو مشکوک ہو اور خاص کر بچے گھر سے باہر ملنے والے کھلونوں کو بلکل بھی ہاتھ نہ لگائے جو انکی ذاتی نہ ہو اور نا ہی ان کھلونوں کو گھر لیجائے کیونکہ اکثر اسی طرح کے کھلونا نماء بارودی مواد بموں سے لوگ متاثر ہوکر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے معذور ہوجاتے ہیں اور یا موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انہوں کہاکہ عوام کو چاہیئے کہ عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں مورچوں،خندوقوں،تباہ شدہ مکانات کے قریب جانے گریز کریں اور آس پاس کسی بھی مشکوک چیز کے ملنے پر فوری طور پر نزدیکی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو اطلاع دے اور خود مشکوک چیز کے قریب جانے گریز کریں۔آخر میں انہوں نے صحافیوں کو زیر زمین چھپانے والے بموں کی قسمیں،ان سے ہونے والی تباہی اور جانی و مالی نقصان سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کو بھی ان نقصانات سے آگاہ کریں تاکہ مزید قیمتی جانوں کی ضیاع کو روکھا جائے اور مزید لوگ معذوری سے بچ سکے۔